انتہا پسندوں کا خوف، شاہ رخ خان کی فلم ڈئیر زندگی کے ٹریلر میں‌علی ظفر کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اکتوبر 2016 13:45

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اکتوبر 2016ء) : بھارتی انتہا پسندوں نے پاکستانی اداکاروں کو فلموں سے نکالنے اور ان کی فلمیں ریلیز نہ کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے جبکہ بصورت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔ تاہم اب بھارتی پروڈیوسرز نے بھی بھارتی انتہا پسندوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دئے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کا عملی ثبوت یہ ہے کہ بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم ڈئیر زندگی کے ٹریلر میں علی ظفر کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شاہ رخ خان اور کرن جوہر ڈئیر زندگی کے معاون پروڈیوسرز ہیں۔ ہدایتکار گوری شنڈے کے مطابق علی ظفر کو فلم کے ٹریلر میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ پروڈیوسرز کی متفقہ رائے سے کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :