Live Updates

پی ٹی آئی کا اسلام آباد دھرنا، حکومت نے فوری طور پر پارلیمانی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اکتوبر 2016 13:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اکتوبر 2016ء) : پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد پلان پر حکومتی ایوانوں میں ہلچل مزید تیز ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے دھرنے سے متعلق حکومت نے فوری طور پر پارلیمانی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے وزیر اعظم نوا زشریف نے کمیٹی بنا کر رابطوں کا ٹاسک بھی سونپ دیا ہے۔ کمیٹی میں وفاقی وزرا پرویز رشید، حاصل بزنجو اور خواجہ سعد رفیق شامل ہیں۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے پانامہ لیکس کے معاملے پر دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کی کال دے رکھی ہے جس پر حکومتی ایوانوں میں ہلچل پائی جاتی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات