تھر پارکر میں مزید3 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ٬ صوبہ سندھ میں مریضوں کی مجموعی تعداد 116ہوگئی

جمعہ 21 اکتوبر 2016 13:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) تھر پارکر میں مزید3 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 116ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل نے صوبہ سند ھ کے ڈی ایچ او ڈاکٹر چندر گورمانی کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسلام کوٹ٬ چھاچھرو اور مٹھی کے سرکاری ہسپتالوں میںگزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 70 سے زیادہ مریض لائے گئے جن میں سے مزید تین افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے ٬جنہیں علاج کے لئے حیدر آباد منتقل کردیاگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تین افراد میںوائرس کی تصدیق کے بعد صوبہ بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 116ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :