جبوڑی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر 2 سکیورٹی گارڈز میں تلخ کلامی٬ فائرنگ سے ایک سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا

جمعہ 21 اکتوبر 2016 13:24

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) جبوڑی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی سکیورٹی پر مامور 2 سکیورٹی گارڈز میں تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کے نتیجہ میں ایک سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہشنکیاری کی حدود جبوڑی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والی جی آر سی کمپنی کے 2سکیورٹی گارڈ فیاض خان اور محمد الیاس میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد وہ آپس میں لڑ پڑے جس پر فیاض خان نے پستول سے فائرنگ کر کے محمد الیاس کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ مقتول کے ورثاء کی رپورٹ پر تھانہ شنکیاری میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :