2نومبر کا احتجاج جمہو ریت نہیں کر پشن کے خلاف ہوگا ‘چوہدری محمدسرور

ہم ملک میں ریموٹ کنٹرول نہیں حقیقی جمہو ریت اور آئین وقانون کی حکمرانی کی جنگ لڑ رہے ہیں

جمعہ 21 اکتوبر 2016 13:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ2نومبر کا احتجاج جمہو ریت نہیں کر پشن کے خلاف ہوگا٬(ن) لیگ کی پالیساں خود ملک میں جمہو ریت کیلئے بڑا خطرہ بن چکی ہے ٬ہم ملک میں ریموٹ کنٹرول نہیں حقیقی جمہو ریت اور آئین وقانون کی حکمرانی کی جنگ لڑ رہے ہیں٬ حکمران احتساب سے راہ فرار اختیارکر کے ملکی ترقی کو ’’بر یک ‘‘لگا رہے ہیں٬2نومبر کو ملک میں احتساب کیلئے جنگ کا فیصلہ کن رائونڈ شروع ہونیوالا ہے ٬تحریک انصاف کسی اور نہیں صرف عوام کے سہارے اقتدار میں آئیگی ۔

جمعہ کے روز اپنے دفتر میں دو نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک میں حقیقی جمہوریت کے ساتھ ساتھ آئین وقانون کی حکمرانی چاہتی ہے کیونکہ جب ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی قائم ہوگی تو ملکی دولت لوٹنے والے اقتدار کے ایوانوں میں نہیں جیلوں میں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ذاتی نہیں قومی اور آنیوالی نسلوں کے مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے اور اسکے لیے عمران خان کی قیادت میں 2نومبر کو بھی احتجاج کر نے جا رہی ہے اور کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جا ئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران احتساب کی باتیں کرتے ہیں مگر خود کو احتساب کیلئے کسی بھی صورت پیش کر نے کو تیار نہیں اس لیے ہم کہتے ہیں کہ جمہو ریت کو کسی اور سے نہیں موجودہ حکمرانوں کی کر پشن اور ناکام پالیسوں سے سب سے زیادہ خطر ہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ دو نومبر کے احتجاج میں ملک بھر سے عوام کا سمندر شر یک ہو کر ثابت کر دیگا کہ وہ کر پٹ لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :