وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے نے اشتہاریوں اور انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈائون تیز کر دیا

انتہائی مطلوب اشتہاری سمیت 6انسانی اسمگلرز گرفتار ٬دو درجن سے زائد لوگوں کے پاسپورٹ ٬جعلی ویزے برآمد کیے گئے ‘ عثمان انور

جمعہ 21 اکتوبر 2016 13:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے نے اشتہاریوں اور انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈائون تیز کر دیا ٬ انتہائی مطلوب اشتہاری سمیت 6انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر کے دو درجن سے زائد لوگوں کے پاسپورٹ اور جعلی ویزے برآمد کر لیے گئے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلر ملکی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں کیونکہ جب کوئی پاکستانی غیر قانونی طریقے سے کسی باہر کے ملک میں جاتا ہے تو وہاں پکڑے جانے پر جب اسے ڈی پورٹ کیا جاتا ہے تو اسے ملکی ساکھ کو شدید نقصان پہنچتاہے جس کی روک تھام کے لئے وزارت داخلہ کی ہدایت پر اشتہاریوں اور انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈائون میں تیزی لائی گئی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے کی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے انتہائی مطلوب اشتہاری سمیت 6انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا ہے جن میں ناصر ٬ خالد محمود ٬ انور علی ٬ شعیب رفیق ٬ قلب عباس اور جان محمد شامل ہیں ۔ عثمان انور کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے ملزمان کے قبضے سے دو درجن سے زائد لوگوں کے پاسپورٹ اور جعلی ویزے بھی برآمد کیے گئے ہیں جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :