ْآپریشن ’’ضرب عضب‘‘ سے متاثر بے گھر افراد کی واپسی31دسمبر تک مکمل ہوجائے گی٬ وزارت سیفران

آپریشن سے متاثر ہونے والے بے گھر افراد کی واپسی کا عمل رواں سال31 دسمبرتک مکمل کرلیا جائے گا

جمعہ 21 اکتوبر 2016 13:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء)آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ سے متاثر ہونے والے بے گھر افراد کی واپسی کا عمل رواں سال31دسمبر تک مکمل ہوجائے گا۔ وزارت سیفران کے مطابق آپریشن’’ضرب عضب‘‘ سے متاثر ہونے والے بے گھر افراد کی مرحلہ وار واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کلیئر کئے جانے والے علاقوں میں بے گھر افراد کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ واپس جانے والے بے گھر افراد کو25 ہزار روپے کیش گرانٹ بذریعہ موبائل سم دیا جارہا ہے جبکہ10 ہزار روپے کرایہ کی مد میں دیئے جارہے ہیں۔حکام کے مطابق آپریشن سے متاثر ہونے والے بے گھر افراد کی واپسی کا عمل رواں سال31 دسمبرتک مکمل کرلیا جائے گا۔