Live Updates

تحریک انصاف کا پامانا لیکس میں وزیراعظم کو نوٹس کے بعد دھرنے کی حکمت عملی پرغور

جمعہ 21 اکتوبر 2016 13:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے پاناما لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کو نوٹس جاری ہونے کے بعد دھرنے کی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت بنی گالا میں ہونے والے اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں شاہ محمود قریشی ٬ْ جہانگیر ترین ٬ْاسد عمر٬ شفقت محمود٬ شیریں مزاری٬ فیصل جاوید عثمان ڈار٬ فرخ حبیب اور افتخار درانی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف کو پاناما لیکس کے حوالے سے نوٹس جاری ہونے بعد دھرنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا اس موقع پر میڈیا انچارج افتخار درانی نے اجلاس کو حکومتی اقدامات سے نمٹنے کے حوالے سے بریفنگ دی اور دھرنے میں میڈیا کے ذریعے عوامی حمایت حاصل کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات