کم کاردیشان کے ساتھ ہونیوالی مسلح ڈکیتی کی ویڈیو فوٹیج منظرعام پر آگئی

جمعہ 21 اکتوبر 2016 13:19

کم کاردیشان کے ساتھ ہونیوالی مسلح ڈکیتی کی ویڈیو فوٹیج منظرعام پر آگئی
پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ اور ٹی وی پروگراموں کی میزبان کم کاردیشان کے فرانس میں قیام کے دوران دوہفتے قبل ہونے والی مسلح ڈکیتی کی ویڈیو فوٹیج منظرعام پر آئی ہے۔ دو ہفتے پیشتر مسلح ڈاکو پیرس میں کم کاردیشان کی رہائش گاہ میں فجر سے کچھ دیر قبل داخل ہوئے۔ اکیس منٹ کی کارروائی کے دوران نہ صرف انہوں نے بڑے پیمانے پر لوٹ مار کی بلکہ کاردیشان کو زدو کوب بھی کیا۔

اس مسلح ڈکیتی کی تازہ ویڈیو فرانسیسی نیوز چینل ایم 6انفو کی جانب سے نشر کی گئی ہے جس میں 3 مسلح چوروں کو ایک موٹرسائیکلوں پر آتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں مختلف کلپس جوڑے گئے ہیں۔ ایک حصے میں ڈاکوؤں کو موٹرسائیکل پر کیم کاردیشان کی رہائش گاہ کے باہر سے فرار ہوتے دکھایا گیا۔

(جاری ہے)

دوسرے حصے میں انہیں ایک ہوٹل کی طرف دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ویڈیو کے تیسرے حصے میں ایک تصویر دیکھی جاسکتی ہے جس کے نیچے فرار کا وقت 3:09 درج ہے۔

فرانسیسی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکؤوں کے فرار کے لمحات اس ہوٹل کے ایک کونے میں نصب خفیہ کیمروں میں محفوظ ہوئے جس میں کیم کاردیشان نے قیام کیا تھا۔ ۔ٹی وی چینل پر نشر ویڈیو کے علاوہ ایک ویڈیو فرانسیسی پولیس کے پاس بھی ہے جو اس فوٹیج سے مختلف ہے تاہم پولیس کے قبضے میں موجود فوٹیج تاحال سامنے نہیں آئی۔ امریکی ماڈل کی21 اکتوبر کو ہونے والی سالگرہ کے موقع پر یہ اچھی خبر سامنے آئی ہے کیونکہ ڈاکوؤں کی کارروائی کے دوران وہ 11 ملین ڈالر کی رقم اور ہیرے جواہرات سے محروم ہوگئی تھی۔

متعلقہ عنوان :