بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور شیلنگ ٬ْپنجاب رینجرز کا بھرپور جواب

بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں ٬ْفائرنگ کے تبادلہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

جمعہ 21 اکتوبر 2016 13:16

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور شیلنگ کی گئی ٬ْپنجاب رینجرز نے بھرپور جواب دیا جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر شکرگڑھ سیکٹر میں چک امرو گاؤں کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ جمعہ کی صبح 9 سے ساڑھے 9 بجے تک جاری رہاتاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔کہا گیا کہ پاکستان رینجرز پنجاب کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیامیڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی فورسز کے جواب کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں -