وزیر اعظم نوا ز شریف نے رحیم یارخان میں قومی صحت پروگرام کا افتتاح کردیا

غریب کے پاس علاج کے لیے پیسے نہیں ہیں، غریب کے علاج کے جتنا خرچ کرنا پرا کروں گا، حکومت غریب کے علاج کے لیے تین لاکھ روپے تک کی رقم ادا کرے گی ۔ وزیر اعظم نواز شریف تقریب سے خطاب میں‌آبدیدہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اکتوبر 2016 13:03

وزیر اعظم نوا ز شریف نے رحیم یارخان میں قومی صحت پروگرام کا افتتاح کردیا

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اکتوبر 2016ء) : وزیر اعظم نوا زشریف آج رحیم یار خان پہنچے جہاں انہوں نے قومی صحت پروگرام کا افتتاح کر دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ قومی صحت پروگرام کے تحت آج یہاں پر ڈھائی لاکھ خاندان رجسٹرڈ ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریب امیر لوگوں سے قرض لیتے ہیں اور قرض چکانےکی سکت نہیں رکھتے،قرض چکانے کیلیے غریب اپنے گھر تک بیچ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جولوگ اپناعلاج خودکرانےکےوسائل نہیں رکھتےیہ پروگرام ان کیلیے ہے، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں صحت اور علاج کے مسئلے کا احساس اور ادراک ہے۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے دور حکومت میں گردوں کے علاج کا پروگرام دیا تھا اور ماضی میں بہت سی روایت دیکھیں ہیں کہ غریبوں پر پیسا خرچ نہیں کیا جاتا، کاش کے نئے آنےوالوں نےایسے پروگرامز کو جاری رکھا ہوتا۔

(جاری ہے)

علاج کے لیے پیسے نہ ہونے پر کئی لوگ اپنی جائیداد بیچ دیتے ہیں لیکن علاج کی سہولیات انہیں میسر نہیں ہوتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اربوں کھربوں روپے کےایسے منصوبے بنتے ہیں جن سےعوام کوفائدہ نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایسےلوگ ہیں جن کےپاس اسپتال سےگھر جانےکے پیسے نہیں ہوتے،عوام کی خون پسینے کی کمائی کو ضائع کیا جاتا ہے۔

وزیر اعظم نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ نوازشریف کڈنی سینٹر سوات میں لوگوں کا فری ڈائلسز ہورہا ہے،کسی نے ہمیشہ اقتدار میں رہنا نہیں ہے، ہماری حکومت بھی 2018ء کے اختتام تک ختم ہو جائے گی۔ لیکن سب حکمرانوں کو عوام کا خیال کرنا چاہیے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگر کسی مریض کےعلاج کیلیے پیسےمیسر نہیں ہیں توحکومت سارے علاج کیلیے پیسےدےگی، انہوں نے کہا کہ غریب کے علاج کے لیے حکومت 3 لاکھ روپے تک ادا کرےگی، وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ غریب لوگوں کےعلاج کیلیے جتنا پیسا لگانا پڑا لگاؤں گا، غریب کو علاج کیلیے اپنی جیب سے پیسا نہیں خرچ کرنا پڑے گا نئے اسپتالوں کی تعمیر کیلیے انتظامات کرلیے ہیں۔

حکومت 50 نئے اسپتال بنا رہی ہے اور بہت جلد ان نئے اسپتالوں کی تعمیر کا آغاز بھی کر دیا جائے گا۔ پروگرام میں کسی جگہ کوئی خامی ہوئی تو دور کیاجائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جہاں قومی صحت پروگرام کےافتتاح کیلیےنہیں جاسکا کوشش ہوگی وہاں بھی جاؤں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں آج کسی سیاسی گفتگو کیلیے یہاں پر نہیں آیا،یہ ایسا معاملہ ہے جس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے،شہباز شریف خود اسپتالوں میں جاکر ذاتی طور پرنگرانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رحیم یارخان میں بھی موٹر وے بہت جلد پہنچ جائے گی۔موٹر وے جب بھی بنائی ، مسلم لیگ ن نے ہی بنائی۔ ملک بھر میں سڑکوں کا جال بچھ رہا ہے اور بلوچستان میں بھی انقلاب برپا ہورہاہے، ہم ہی لاہور سے کراچی تک موٹر وے بنا رہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پی آئی اے کو بھی بہتر بنا رہےہیں اور ہم اپنی ریلوے کو بھی اپ گریڈ کر رہے ہیں۔ تین سال قبل ریلوے اور پی آئی اے کا کیا حال تھا اور آج کیا ہے سب دیکھ لیں۔

وزیر اعظم نوا زشریف تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آبدیدہ بھی ہو گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے دہشت گردی کےخلاف فیصلہ کن جنگ کی ہے جبکہ کراچی کےحالات کو ہماری حکومت نے ٹھیک کیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک بھر سے بہت جلد دہشت گردی کا مکمل ختم ہوجائےگی، انہوں نے کہا کہ آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہیں، پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ دنیاکی 5 ترقی یافتہ اسٹاک مارکیٹ میں شمار ہوتی ہے۔ ملک میں لوڈ شیڈنگ میں بھی کمی آئی ہے ،ہم جب آئے تھے تو بجلی کا کیا حال تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 2018 میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور بجلی سستی بھی ملے گی،میں چاہتا ہوں کہ ہم عوام کا پیسہ عوام پر لگائیں اور پاکستانیوں پر بوجھ نہ پڑے۔

متعلقہ عنوان :