ایس ایس پی مظفرآباد نے احتجاجی مظاہرین سے 25اکتوبر تک کا وقت مانگ لیا

جمعہ 21 اکتوبر 2016 13:08

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) حکومت اور انسپکٹر جنرل پولیس کی جانب سے کنٹریکٹ پولیس کی119 جوانوں کے احتجاج 10 روز بعد حکومت کی جانب سے یوم تاسیس کی تیاریاں اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی مظفرآباد آمد کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے مظاہرین سے مطالبات 25اکتوبر تک احتجاج موخر کردیا گیا -تفصیلات کے مطابق حکومتی دوغلی پالیسی انسپکٹر جنرل پولیس کی جانب سے ہٹ دھرمی حکومت نے ضلعی انتظامیہ کو آگے کردیا ایس ایس پی مظفرآباد نے احتجاجی مظاہرین سے 25اکتوبر تک کا وقت مانگ لیا جس کے بعد انہوں نے یقین دلایا کہ جو بھی اعلیٰ سطح پر فیصلہ ہوگا اس سے آپ کو اگاہ کیا جائے گا اور آپ کے مطالبات پورے کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے جس کے بعد مظاہرین نے 25اکتوبر تک احتجاج موخرکردیا جبکہ متعبر زرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے جبرا فارغ کئے جانے والے پولیس ملازمین کو پولیس کا دھرنا 24اکتوبر کو ہونے والے یوم تاسیس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی آمد کے موقع پر تاکہ شہر کو پر امن رکھنے کے غرض سے پولیس ملازمین کو لولی پاپ دے کر مزید پانچ دن کے لئے دھرنا اٹھا لیا اگر پولیس ملازمین اپنا احتجاج جاری رکھتے تو ایسے وقت میں حکومت اور انتظامیہ گھٹنے ٹیک سکتے تھے جبکہ حکومت نے دوغٰلی پالیسی کا ثبوت دیتے ہوئے انتظامیہ کو آگے کردیا ۔