ٹائون بھر میں واقع تمام سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈینگی کے حوالے سے کئے جانیوالے انتظامات کی چیکنگ

سرویلینس ٹیموں کی کارکردگی کے لئے اچانک دورے کئے جائیں ‘ جوائنٹ رجسٹرارنثار احسن زیدی کا انسداد ڈینگی اجلاس سے خطاب

جمعہ 21 اکتوبر 2016 13:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) محکمہ کو آپریٹو کے جوائنٹ رجسٹرارنثار احسن زیدی نے کہا ہے کہ ٹائون بھر میں واقع تمام سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈینگی کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کی چیکنگ کی جائے ٬حکومتی ہدایت پر عمل نہ کرنے والے ہسپتالوں کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں ٬ تائوں کے تمام قبرستانوں میں صفائی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے ٬سرویلینس ٹیموں کی کارکردگی کے لئے اچانک دورے کا سلسلہ جاری رکھا جائے٬ انسداد ڈینگی کے سلسلے میںماہانہ ما ئیکرو پلان پر عملدر آمد نہ کرنے والے ٹائون ا فسران٬متعلقہ محکمہ جات اور یونین کونسلوں کے سیکرٹریوں کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں تاکہ دروغ گوئی٬غلط بیانی اور کام نہ کرنے والوں کا قبلہ درست کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

جن افسران کی ڈینگی کے حوالے سے کارکردگی غیر تسلی بخش پائی گئی کے خلا ف متعلقہ محکموں کو سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد کے علاوہ محکمہ صحت٬ پی ایچ اے٬واسا٬ایل ڈی اے٬ کو آپریٹو ڈیپارٹمنٹ٬ایل ڈبلیو ایم اے ٬محکمہ تعلیم اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

نثار احسن زیدی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ عوام میں اس بات کا بھی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ ڈینگی سرویلینس ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاو ن کریں تاکہ ڈینگی لاروے کے ٹھکانوں اور پرورش گاہوں کا فوری خاتمہ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ ٹائون بھر میں 44 کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیاں اور 121 قبرستان واقع ہیں صفائی ستھرائی کے حوالے سے ان کی مانیٹرنگ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ٹائو ن بھر میں57مقامات پر واٹر باڈیز ہیں جن میںمحکمہ فشریز نے ڈینگی لاروے کو تلف کرنے کے لئے مچھلیاں چھوڑ دی ہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد نے بتایا کہ مختلف ٹیموں نے ٹائون بھر میںآئوٹ ڈور کی سطح پرسینکڑوںسپاٹ اورکنٹینر چیک کئے جبکہ انڈور کی سطح پربھی ہزاروں سپاٹ اور کنٹینرز چیک کئے۔چیکنگ کے دوران محتلف مقامات پر ایڈیس لاروا پایا گیا جسے فوری تلف کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :