صدر آزاد کشمیر نے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 26 اکتوبر کو طلب کرلیا

جمعہ 21 اکتوبر 2016 12:58

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 26 اکتوبر کو دن 10بجے راجنگ ہال اسمبلی ہاسٹل مظفر آباد میں طلب کرلیاہے۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلا م قادر کریں گے۔ اجلاس میں قانون سازی کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال زیر غور لائی جائے گی۔ بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف قرار داد مذمت کی منظوری بھی اجلاس میں متوقع ہے ۔ اجلاس کے انعقاد کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :