جیکولن فرنانڈس ہسپتال منتقل

جمعہ 21 اکتوبر 2016 12:54

جیکولن فرنانڈس ہسپتال منتقل
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) سری لنکن نژاد بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ جیکولن فرنانڈس بیماری کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئیں جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے مشہور شوجھلک دکھلا جا میں جج کے فرائض سرانجام دینے والی اداکارہ جیکولن فرنانڈس اچانک ایسی بیمار پڑگئیں کہ انہیں اسپتال جانا پڑگیا۔

اداکارہ کو پروگرام کی شوٹنگ کے دوران ہی بہت تیزبخارچڑھا جس کے بعد وہ شوٹنگ چھوڑکرفوری طورپراسپتال گئیں۔ڈاکٹروں نے معائنے کے بعداداکارہ کو گھر پرآرام کا مشورہ دیا ہے۔اداکارہ تیزبخارکے باعث جھلک دکھلاجا کے سیمی فائنل کا حصہ نہیں بن پائیں اوراس قسط کے پہلے حصے میں جج کے فرائض محض پروڈیوسرکرن جوہر اور ہدایتکارہ فرح خان نے ہی انجام دیئے۔