حنا دلپزیر کے نئے مزاحیہ ڈرامے’’ہم سب عجیب سے ہیں‘‘کا آغاز 26 اکتوبر سے ہو گا

جمعہ 21 اکتوبر 2016 12:48

حنا دلپزیر کے نئے مزاحیہ ڈرامے’’ہم سب عجیب سے ہیں‘‘کا آغاز 26 اکتوبر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء)پاکستان کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ حنا دلپزیر بہت جلد ڈرامے ’’ہم سب عجیب سے ہیں‘ ‘میں منفرد روپ میں نظر آئیں گی۔حنا کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے٬وہ اپنی منفرد اداکاری اور بے لاگ تبصروں کے باعث پوری انڈسٹری میں ایک الگ پہچان رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

حنا کے علاوہ ڈرامے میں شبیر جان٬عروسہ صدیقی٬احمد حسن٬مناہل٬دانش نوازاور سلیم مراج شامل ہیں۔پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے اس ڈرامے کو معروف مصنف ڈاکٹر یونس بٹ نے تحریر کیا ہے جبکہ افتخار افی ہدایت کاری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ڈرامے میں ہاشم جی آملہ(شبیر جان)حنا کے شوہر اور حنا دلپزیر ایک ماڈرن لیکن بیوقوف خاتون کا کردار نبھا رہی ہیں۔