میں اس وقت کئی ڈراموں میں کام کررہی ہوں‘ عائزہ خان

جمعہ 21 اکتوبر 2016 12:48

میں اس وقت کئی ڈراموں میں کام کررہی ہوں‘ عائزہ خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) نامور اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ میں اس وقت کئی ڈراموں میں کام کررہی ہوں اور ا ن میں میرے کردار بہت اہمیت کے حامل ہیں امید ہے کہ جس طر ح اب تک مجھے پزیرائی ملی ہے ان ڈراموں کو بھی پسند کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں عائزہ خان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ معیاری کام کیا ہے اور اسی وجہ سے میری ایک منفرد پہچان ہے جس کو میں برقرار رکھنے کی کوشش کروں گی میں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں اور اسی وجہ سے مجھے ڈراموں میں کاسٹ کیاجاتا ہے ۔