افسران سے ناروا سلوک، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اکتوبر 2016 11:57

افسران سے ناروا سلوک، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز کو ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اکتوبر 2016ء) : افسران سے ناروا سلوک پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عائشہ ممتاز کو افسران سے ناروا سلوک رکھنے پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ عائشہ ممتاز کے افسران سے رویے اور دوران ڈیوٹی بھی لوگوں سے نازیبا زبان استعمال کرنے سے متعلق مختلف شکایات موصول ہوتی رہی تھیں۔

(جاری ہے)

جس پر انہیں عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ عائشہ ممتاز کی جگہ نئے ڈائریکٹر ککو تعینات کیا جائے گا تاہم اس حوالے سے تاحال کسی حتمی نام کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر عائشہ ممتاز نے غیر معیاری کھانوں، گوشت اور غیر معیاری مشروبات بنانے والی فیکٹریز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے انہیں سیل بھی کیا تھا جس پر فیکٹری اور ریسٹورنٹ مالکان کو بھی ان سے شدید تحفظات تھے۔

متعلقہ عنوان :