پشاور٬ فورسزکاسرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن٬ تیس مشتبہ افراد گرفتار

جمعہ 21 اکتوبر 2016 12:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء)سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ اسٹرئیک آپریشن کرتے ہوئے تیس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ٬ ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف تھانہ پھندو کی حدود کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے غیرقانونی طورپر مقیم تیس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا٬ گرفتار ملزمان سے تین عدد ٹی ٹی پستول ٬ ستر کارتوس اور بھاری تعداد میں چرس برآمد کی گئی۔

سرچ آپریشن میں سیکیورٹی فورسز٬پولیس٬لیڈی پولیس اور سراغ رساں کتوں کیساتھ بی ڈی ایس کے عملے نے بھی حصہ لیا زیر حراست افراد کو مزید تفتیش کے لیے تھانہ پھندو منتقل کردیا گیا ۔