صدر پاکستان 23 اور 24اکتوبر کو قطر کا دورہ کریں گے٬ترجمان دفتر خارجہ

صدرمملکت قطر کے امیر اور اعلیٰ حکام سے ملاقات کرینگے جس میں دو طرفہ تعلقات‘ علائی امور اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا

جمعہ 21 اکتوبر 2016 12:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صدر پاکستان ممنون حسین 23 اور 24اکتوبر کو قطر کا دورہ کریں گے جس میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی اور اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے‘ ملاقاتوںکے دوران دو طرفہ تعلقات‘ علائی امور اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر پاکستان ممنون حسین 23اور 24 اکتوبر کو قطر کا دورہ کریں گے‘ صدر پاکستان قطر کا دورہ امیر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی کی دعوت پر کررہے ہیں‘ دورے کے دوران صدر پاکستان قطر کے امیر اور اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے اور ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ تعلقات‘ علاقائی امور اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

پاکستان اور قطر کے مختلف شعبوں میں بہترین دو طرفہ تعلقات ہیں۔ دونوں ملکوں کا علاقائی اور عالمی امور پر موقف یکساں ہے۔ پاکستان اور قطر عالمی فورمز پر بھی ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں اور عوامی سطح پر رابطوں کا دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ہے ۔ترجمان نے کہا کہ ایک لاکھ پچیس ہزار سے زائد پاکستانی قطر میں مقیم ہیں۔ مارچ 2015 میں قطر کے امیر نے پاکستان کا دورہ کیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے بھی فروری 2016 میں قطر کا دورہ کیا تھا۔ (ن غ)

متعلقہ عنوان :