تحریک آزاد ی کشمیر اس وقت نازک مراحلہ میں داخل ہو چکی ہے‘سید طالب ہمدانی

چار عشروں سے مقبوضہ کشمیر کے اندر نافذ کرفیو سے بے بس مظلوم کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے

جمعہ 21 اکتوبر 2016 12:07

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) مرکزی راہنماء پی پی آزادکشمیر وسابق صدارتی مشیر سیدطالب ہمدانی نے نے پریس کلب کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی عالمی دہشت گرد ہے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ایک ایک شخص پرمظالم کا ذمہ دار وہ ہے عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لیئے کرداراداکریں تحریک آزاد ی کشمیر اس وقت نازک مراحلہ میں داخل ہو چکی ہے بھارتی درندہ صفت فوج مقبوضہ کشمیر کے اندر قتل و غارت گری اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر کے مظلوم کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے گذشتہ چار عشروں سے مقبوضہ کشمیر کے اندر نافذ کرفیو سے بے بس مظلوم کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار اداء کریں میرٹ کی بالا دستی٬ عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنے اور عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچائے گی انہوں نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان نہ صرف ملکی جغرافیائی سرحدوں کی نگہبانی کر رہی ہیں بلکہ وطن عزیزکو ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرنے والے سی پیک منصوبے کی بھی نگہبان ہے وہ دن دور نہیں جب پاک چین دوستی کے عظیم سی پیک منصوبے کی بدولت پاکستان حقیقی ایشین ٹائیگربن کر ابھرے گابرہان وانی تحریک آزادی کشمیر کا ہیرو ہے اس کا خون رنگ لارہا ہے شہداء کربلاء کی یاد تازہ کرتے ہوئے معصوم بچے جنید کو بھی بہیمانہ طورپرقتل کردیا گیا عالمی برادری بھارتی قابض افواج سے پوچھے کہ اس معصوم بچے کا کیا قصور تھا کہ اس معصوم پھول کو مسل دیا ۔

متعلقہ عنوان :