سردار عتیق خان کا کنٹرول لائن کی مجوزہ مارچ خوش آئند پیش رفت ہے‘دختران ملت

مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان کا کنٹرول لائن کی طرف مجوزہ مارچ ایک خوش آئند پیش رفت ہے

جمعہ 21 اکتوبر 2016 12:07

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں دختران ملت نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے آزادی کشمیر کی قیادت کے عزم کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان کا کنٹرول لائن کی طرف مجوزہ مارچ ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دختران ملت کی جنرل سیکریٹری ناہیدہ نسرین نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اورحریت رہنمائوں میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت کو تجویز دی کہ27 اکتوبر کوکنٹرول لائن کی طرف مارچ کیاجائے ۔

انہوں نے کہا کہ اس دن دفاع پاکستان کونسل نے بھی چکوٹی سے مظفرآباد کنٹرول لائن کی طرف مارچ کا اہتمام کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیرکے عوام کو بھی رائے شماری کے حق میں کنٹرول لائن کی طرف مارچ کرنا چاہئے۔دریں اثناء دختران ملت نے اسلامی ممالک کی تنظیم اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی فورسز کے مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوںکی تحقیقات کیلئے ایک فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کشمیر بھیجے جو مقبوضہ علاقے کے زمینی حالات سے دنیا کو آگاہ کرے۔بیان میں بھارت پر بھی زوردیاگیا کہ وہ اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کو کشمیر آنے کی اجازت دے۔

متعلقہ عنوان :