ٹام کروز کی فلم’’جیک ریچر: نیور گو بیک ‘‘ نمائش کیلئے پیش کردی گئی

فلم میں اداکارہ کوبی سمولڈر٬اعلی افسر سوسن ٹرنر کے روپ میں نظر آئیں گی

جمعہ 21 اکتوبر 2016 11:52

ٹام کروز کی فلم’’جیک ریچر: نیور گو بیک ‘‘ نمائش کیلئے پیش کردی گئی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء)ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی فلم’’جیک ریچر: نیور گو بیک ‘‘ نمائش کیلئے پیش کردی گئی۔

(جاری ہے)

فلم میں ٹام کروز ایک بار پھر جیک ریچرکا کردار نبھارہے ہیں جب کہ اداکارہ کوبی سمولڈر٬اعلی افسر سوسن ٹرنر کے روپ میں ہیں۔اس فلم میں تمام اسٹنٹ ٹام کروز نے خود کیے ہیں ہدایتکارایڈورڈ وِک کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ذہین اور پیشہ ور ایجنٹ کے گِرد گھومتی ہے جو ایک قتل کی تحقیقات کرتے کرتے اہم شخصیات کے ملوث ہونے کے شواہد تک پہنچ جاتا ہے۔