معیاری ڈراموں کی تشکیل کیلئے سٹیج رائٹرز کوبہتر سکرپٹ پر توجہ دینا ہو گی٬ حسن مراد

جمعہ 21 اکتوبر 2016 11:48

معیاری ڈراموں کی تشکیل کیلئے سٹیج رائٹرز کوبہتر سکرپٹ پر توجہ دینا ..
لاہور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) تھیٹر کے نامور سینئر اداکار حسن مراد نے کہا ہے کہ انہوں نے شوبز دنیا کو ساری زندگی دیدی٬ فلم ٬ تھیٹر ٬ ٹی وی سب جگہ کام کیا٬ اللہ تعالی نے شہرت٬ دولت اور عزت سے نوازا٬ زندگی میں کچھ کوتاہیوں سے بھی دو چار ہوا٬ مگر اب کافی عقل آگئی ہے٬ اب زندگی گزارتے ہوئے بہت احتیاط کرتا ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی ملاقات میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مذہبی حوالے سے اپنے آپکو بہت تبدیل کر لیا ہے٬ فضول وقت ضائع نہیں کرتا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسٹیج ڈراموں سے سکرپٹ غائب ہو گیا ہے٬ معیاری ڈراموں کی تشکیل کیلئے اسٹیج رائٹرز کوبہتر اسکرپٹ پر توجہ دینا ہو گی۔ بھارت جا کر کام کرنے والے فنکاروں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ فنکاروں کو پاکستان نے نام دیا ہے ہندوستان نے نہیں ٬ہمیں اپنے وقار کو مد نظر رکھنا چاہئے اور ہندوستانی فلموں کی بجائے پاکستانی فلموں میں ہی بہتر اور معیاری کام کرنا چاہئے۔