ماریشیس میں پاک ماریشیس فرینڈ شپ ویک کا آغاز

جمعہ 21 اکتوبر 2016 11:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) ماریشیس میں پاک ماریشیس فرینڈ شپ ویک کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی وی کے مطابق ماریشیس کے دارالحکومت پوٹ لوئس میں گرینچ یونیورسٹی٬پاکستان ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور پاکستانی ہائی کمشن کی جانب سے دونوں ممالک میں دوستی اور باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے فرینڈ شپ ویک منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کھانوں٬ ثقافت٬ فیشن اور دیگر شوز کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس ویک کے دوران پوٹ لوئس یونیورسٹی میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا اور پاکستان ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی دونوں ممالک کی تاجر برادری کے درمیان ملاقاتیں بھی کرائے گی۔ ویک کے دوران پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی اور عدیل احمد برقی اپنے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ فرینڈ شپ ویک کا انعقاد ماریشس کی صدر امینہ غورید کے پاکستان کے کامیاب سرکاری دورے کے بعد کیا گیا ہے اور یہ رواں ماہ کی 25 تاریخ تک جاری رہے گا۔