دبئی ائر پورٹ پر انتظار کرنے کی زحمت ختم ، سمارٹ سینسر سکین سسٹم نصب

جمعہ 21 اکتوبر 2016 10:48

دبئی ائر پورٹ پر انتظار کرنے کی زحمت ختم ، سمارٹ سینسر سکین سسٹم نصب

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21اکتوبر 2016ء) : دبئی ائر پورٹ پر مسافروں کے لیے نئی سے نئی سہولیات متعارف کروائی جا رہی ہیں ۔ آئندہ کچھ دنوں تک دبئی ائر پورٹ پر سمارٹ سکین سسٹم نصب کر دیا جائے گا ۔ اس سسٹم کی وجہ سے اب سامان کو کھول کر چیک کروانے کی ضرورت نہیں بلکہ نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے مسافروں کے بیگ خود بخود چیک ہو جائیں گے۔ اس نئی ٹیکنالوجی کا مظاہرہ Gitex2016کے موقع پر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس نئی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے مسافر ایل ای ڈی لائٹس کے ذریعے خاص ایریا سے گزرتے ہوئے جائیں گے ۔جس میں ان کے بیگ کی سکیننگ خود بخود ہو جائے گی ۔ اس نئے منصوبے کو کٹنگ ایج کا نام دیا گیاہے ۔ اور یہ دنیامیں پہلا منصوبہ ہے ۔ ائر پورٹ اتھارٹی کا کہناہے کہ مسافروں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہاہے ۔جس کی وجہ سے وقت کاضیاع ہو تا ہے ۔ لیکن اس وقت کے ضیاع کو روکنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ اس طرح کی نئی ٹیکنالوجی استعمال کی جائے ۔