دبئی:ویک اینڈ پر کچھ روڈ سائیکلنگ ایونٹ‌ کی وجہ سے بند رہیں گے : آرٹی اے

جمعہ 21 اکتوبر 2016 10:48

دبئی:ویک اینڈ پر کچھ روڈ سائیکلنگ ایونٹ‌ کی وجہ سے بند رہیں گے : آرٹی ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21اکتوبر 2016ء) : دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آرٹی اے ) حکام کے مطابق ابوظہبی کے مین روڈ ابوظہبی سائیکل ریس کی وجہ سے بند رہیں گے۔ ابوظہبی ٹور 2016 کے چار روزہ کھیلوں کا آغاز ہو رہاہے ۔ ذرائع کا کہناہے کہ سڑکیں جمعہ کے روز دن ایک بجے سے لیکر ساڑھے پانچ بجے تک بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

سائیکلسٹ خلیفہ المبار سٹریٹ شیخ زید برج سے پہلے خلیفہ سٹی میں پہنچیں گے ۔اس کے بعد وہ یاس آئی لینڈ کی طرف جائیں گے۔ شیخ خلیفہ ہائی وے3بجے دوپہر سے لیکر چار بجے تک سادیات آئی لینڈ تک بند رہے گی۔ چار بجے تک ریم آئی لینڈ کو جانے والی روڈ بند کی جائے گی۔واضع رہے کہ تمام سڑکوں کے بند کرنے کے اوقات میں تھوڑی بہت تبدیلی ہو سکتی ہے ۔