فلاڈیلفیا: عمارت کی ساتویں منزل سے گر کر سعودی بچہ جاں بحق

جمعہ 21 اکتوبر 2016 10:42

فلاڈیلفیا: عمارت کی ساتویں منزل سے گر کر سعودی بچہ جاں بحق

فلاڈیلفیا:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21اکتوبر 2016ء) : امریکہ کے شہر فلاڈیلفیا میں اپنے علاج کے لیے گیا بچہ عمارت کی ساتویں منزل سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی بچے کو میڈیکل ٹریٹمنٹ کے لیے فلاڈیلفیا لے جایا گیا تھا۔ گزشتہ روز جس عمارت میں رہائش پذیر تھا اس کی ساتویں منز ل کی بالکونی سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

فلاڈیلفیا پولیس کا کہناہے کہ بچہ تقریباََ7بجے شام گر ا تھا۔

بچے کو گرنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ ایک گھنٹے کے اندر ہی مر چکا تھا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ عمارت کی کھڑکی ٹوٹی ہوئی تھی ۔پولیس ذرائع کا کہناہے کہ بچے کے والدہ ایک بچے کی پیدائش کی وجہ سے سعودی عرب میں ہی ہے ۔تاہم اس بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں کہ آخر بچے کو کس علاج کے لیے امریکہ میں لایا جائے گا۔