راس الخیمہ پولیس نے کاروائی کے دوران چھ منشیات فروش گرفتار کر لیے

جمعہ 21 اکتوبر 2016 10:21

راس الخیمہ پولیس نے کاروائی کے دوران چھ منشیات فروش گرفتار کر لیے

راس الخیمہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21اکتوبر 2016ء) : راس الخیمہ پولیس نے ایک کاروائی کے دوران چھ منشیات فروش گرفتار کر لیے ۔گرفتار ہونے والے افراد میں راس الخیمہ جیل میں موجود قید ی بھی ہیں۔ راس الخیمہ پو لیس مشتبہ افراد ڈرگ ڈیلروں کو رقم فراہم کرتے تھے جن کے بدلے ان سے منشیات حاصل کرتے تھے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کا کہناہے کہ اس کاروبار میں جیل کے اندر قید ی بھی شامل تھے۔ منشیات فروشوں سے ہیروئین ، مارفین ، کرسٹل میتھ ملی ہے ۔خفیہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ چند افراد اس گھناؤنے دھندے میں مصروف ہیں ۔ جس کے بعد ان افراد کے تحقیقات کیں گئی ۔ ملزمان سے خفیہ پولیس کے اہلکار نے ایک گاہک بن کر منشیات خریدی اور پھر خفیہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔