دبئی: سکیورٹی پولیس کی کاروں کے بیڑے میں لگژری میکلارن ایس570کار شامل

جمعہ 21 اکتوبر 2016 10:21

دبئی: سکیورٹی پولیس کی کاروں کے بیڑے میں لگژری میکلارن ایس570کار شامل

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21اکتوبر 2016ء) : دبئی سکیورٹی پولیس کے پاس یوں تو متعدد تیز رفتار گاڑیاں ہیں ۔ جن میں بیٹھ کر نہ صرف آپ تیز چلا سکتے ہیں بلکہ ایک آرام دہ احساس بھی ملتاہے ۔ گزشتہ دنوں دبئی پولیس کے ٹورسٹ ڈپارٹمنٹ کے کاروں کے بیڑے میں نئی ایس570میکلارن کار کا اضافہ ہو اہے ۔

(جاری ہے)

حکام کا کہناہے کہ یہ کار 338کلومیٹر کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے ۔، انتہائی آرام دہ ہونے کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے ۔اس میں 570ہارس پاور کا انجن فٹ کیاگیاہے ۔ب ٹورسٹ ڈپارٹمنٹ کا یہ خاص بیڑا ٹورسٹ مقام ، جن میں برج الخلیفہ ، دبئی مال، جی پی آر ایس، برج العرب، جمیرہ کے مختلف علاقوں میں اپنے فرائض انجام دیتاہے ۔