جدہ:کمپنیوں کے غیر قانونی کام کی مخبری کرنے والوں کے لیے قانونی تحفظ ہے

جمعہ 21 اکتوبر 2016 10:11

جدہ:کمپنیوں کے غیر قانونی کام کی مخبری کرنے والوں کے لیے قانونی تحفظ ..

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21اکتوبر 2016ء): سعودی وزارتِ عمل کے نئے قوانین کے مطابق اگر کوئی ملازم اپنی آرگنائزیشن ، کمپنی میں تجارتی گھپلے کی کی اطلاع کریں گے۔ تو ان کو کمپنی بدلنے کے لیئے اپنے سپانسر” کفیل “کی اجازت کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارتِ عمل نے وزارت تجارت کے ساتھ مل کرغلط ڈیٹا فراہم کرنے والی کمپنیوں میں کام کرنے والے ایسے افراد کو تحفظ دینے کے لیئے جو کمپنی کی غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع دیں گے ۔

ان کی ملازمت بدلی کرنے کے لیے وزارت عمل کے ڈپٹی یا وزیر کے کی طرف سے اجازت نامہ ملے گا۔ اور ان کو اپنے کفیل کی اجازت ضروری نہیں۔ وزارتِ عمل یہ فیصلہ کمپنیوں کی طرف سے تجارتی غلط بیانیوں اور غیر قانونی سرگرمیوں کی وجہ سے کیا ہے ۔ جس کی وجہ سے کمپنیاں ناجائز فائدہ اٹھاتی ہیں۔اور یہ کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ افرادایسی کمپنیوں کے بارے میں اطلاع دیں اور ان کمنپیوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔