دمام: 14سالہ بچی کے اغواہ اور زیادتی میں ملوث شہری کا سر قلم

جمعہ 21 اکتوبر 2016 10:11

دمام: 14سالہ بچی کے اغواہ اور زیادتی میں ملوث شہری کا سر قلم

دمام:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21اکتوبر 2016ء) : سعودی عرب کے اعلی ٰ حکام نے ایک چودہ سالہ بچی کے اغواہ اور زیادتی میں ملوث ایک سعودی شہر کا سر قلم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی شہری نے چھ سال قبل ایک 14سالہ لڑکی کو اغواہ کیا اور اس سے زیادتی بھی کی تھی۔ملزم نے بچی کو سکول جاتے ہوئے اغواہ کیا تھا۔ جس کے بعدوہ اسے ایک اپارٹمنٹ میں لے گیا ۔

جہاں اس نے لڑکی کے ساتھ مبعینہ زیادتی کی اور اس کی تصاویر برہنہ تصاویر بھی اتاریں ۔

(جاری ہے)

ملزم نے لڑکی کو دھمکی دی کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو وہ اس کی تصاویر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کر دیگا ۔ جس کے بعد اس نے لڑکی کو اس کے گھر کے قریب چھوڑ دیا۔ لڑکی نے اپنے ساتھ ہونے والی تمام تفصیلات اپنی والدہ کو بتا دیں جس کے بعد انہوں نے پولیس میں اطلاع کر دی ۔ ملزم کو گرفتار کیا گیا ۔لیکن کچھ عرصہ بعد اس نے ضمانت پر رہائی حاصل کر لی جس کے بعدا س نے ایک اور لڑکی کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا ۔ اس بار بھی پکڑ اگیا ۔ جس کے بعد اس کا سر قلم کرنے کا حکم جاری کیاگیا۔