جدہ:موسیقی کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے والدین کی اجازت لازمی قرار

جمعہ 21 اکتوبر 2016 10:05

جدہ:موسیقی کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے والدین کی اجازت لازمی قرار

جدہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21اکتوبر 2016ء) : جدہ میں قائم ایک میوزک کلب کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ لڑکیوں کو موسیقی کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے اپنے والدین سے اجازت نامہ ضروری حاصل کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

کلب کے سپروائزر کا کہناہے کہ والدین کی طر ف سے یہ شکایت سامنے آنے پر کہ انہیں نہیں معلوم کہ ان کی بیٹیاں اس کلب سے تعلیم حاصل کر رہی ہیں یا نہیں انہوں نے خاص طور پر اس قانون کو لاگو کیاہے ۔

انتظامیہ کا کہناہے کہ چونکہ قانونی طور پر والد ہی اپنی بیٹی کا قانونی کسٹوڈین ہوتا ہے اسلیے اس کی اجازت انتہائی ضروری ہے ۔ اس کلب میں داخلہ لینے کی خواہش مند خواتین کو پہلے اپنے والد سے اجازت لیناہو گی بغیر اجازت کے داخلہ نہیں مل سکتا۔ واضع رہے کہ اس کلب میں موسیقی سیکھنے کی شوقین لڑکیوں کے لیے 3000ریال فیس رکھی گئی ہے ۔