گورنرسندھ پر لگنے والے سنگین الزامات کی تحقیقات ہونا ضروری ہے٬مولابخش چانڈیو
پی ٹی آئی کو تصادم کی راہ اختیار نہیں کرنی چاہئے٬ اگر امپائر کی انگلی نتیجہ خیز اٹھی تو پھر شہید بھی ہونگے تو غازی بھی٬ نجی ٹی وی سے بات چیت
جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:46
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے موجودہ ملکی صورتحال اور لفظی جنگ کے حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر سندھ پر جوسنگین الزامات لگے ہیں وہ اس سے پہلے کبھی نہیں لگے ۔جن کی تحقیقات ہونا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ گورنر کا عہدہ غیر سیاسی ہوتا ہے مگر کل سے گورنر نے کھل کر جواب دینا شروع کردیئے ہیں ۔
ہم چاہتے ہیں کہ گورنر صاحب پر لگنے والے سنگین الزامات کی تحقیقات ہو تاکہ ان پر لگنے والے داغ دھل جائیں ۔تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی کے حوالے سے سوال کے جواب میں مولابخش چانڈیو نے کہاکہ اگر اس مرتبہ امپائر کی انگلی نتیجہ خیز اٹھی تو پھر شہید بھی ہونگے اور غازی بھی٬ اگر انگلی نہ اٹھی تو پھر نہ غازی ہونگے اور نہ شہید ہونگے٬ جیسے آئے تھے ویسے ہی خیر سے چلے جائیں گے٬ ایسا لگ رہا ہے کی اس مرتبہ امپائر نے بڑی یقین دہانی کرائی ہے کہ اس مرتبہ اس کی انگلی کوئی جادو دکھائیگی اسی لئے پی ٹی آئی والوں کا جاہ و جلال زیادہ ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.