پاک چین دوستی کار ر یلی سندھ پہنچ گئی٬ کموں شہید اور سکھر میں شاندار خیر مقدم

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:44

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) پاک چین دوستی کی مظہر کارر یلی سندھ پہنچ گئی٬ کار ر ریلی جمعرات کی شام ضلع گھوٹکی کے کموں شہیدکے سرحدی مقام پر پہنچی جہاں اسکا پر تپاک خیرمقدم کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف اسکولوںکے بچوں نے دونوں ملکوں کی مثالی دوستی پر مبنی بینرز اور جہنڈیاں اٹھاکر کار ریلی کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں ٬ کار ریلی کے شرکاء نے لگائے گئے کلچر اسٹال کا دورہ کیا جہاں ثقافتی اشیاء کی نمائش کی گئی تھی ٬ مہمانوں کو تحفے کے طور پر سندھ کی ثقافت کی پہچان سندھی ٹوپی اور اجرک بھی پیش کیا گیا٬ پاک چین کار ریلی کے شرکاء سکھر پہنچنے پر بھی استقبال کیا گیا٬ ریلی کے شرکاء نے دریائے سندھ کے وسط میں واقع ہندوؤں کی تیرتھ گاہ سادھو بیلا کا دورہ کیا ۔

ریلی ( آج) جمعہ کے روز21اکتوبر کو موہنجو دڑو لاڑکانہ کے لیے روانہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :