کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نادرا کے دفتر کے باہر خاتون رپورٹر کو بدتمیزی کرنا مہنگا پڑ گیا، سیکورٹی اہلکار نے سرعام تھپڑ رسید کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:02

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نادرا کے دفتر کے باہر خاتون رپورٹر کو ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20اکتوبر۔2016ء) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نادرا کے دفتر کے باہر خاتون رپورٹر کو سیکورٹی اہلکار نے سرعام تھپڑ رسید کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نادرا کے دفتر کے باہر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل کی خاتون رپورٹر کی جانب سے اپنی رپورٹ کے دوران ایک سیکورٹی اہلکار کیساتھ مسلسل بدتمیزی کی گئی اور اہلکار کا گریبان پکڑنے کی کوشش بھی کی گئی۔

خاتون رپورٹر کی اس بدتمیزی پر سیکورٹی اہلکار اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکا اور سرعام خاتون رپورٹر کو تھپڑ رسید کر دیا۔ اس واقعے کے بعد سے صحافی برادری کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔ جبکہ سوشل میڈیا پر عوام کی اکثریت کی جانب سے خاتون رپورٹر کو اس واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :