جامعہ کراچی: بی اے سال اول اور سال دوئم وباہم (اوورسیز) سالانہ امتحانات برائے 2014-15ء کے نتائج کا اعلان

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:38

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) جامعہ کراچی نے بی اے سال اول اور سال دوئم وباہم (اوورسیز) سالانہ امتحانات برائے 2014-15ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے سال اول کے امتحانات میں 93 طلبہ شریک ہوئے٬ 76 طلبہ کو کامیاب قرار دیا گیا جبکہ 17 طلبہ ناکام قرار پائے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 81.72 فیصد رہا۔ بی اے سال دوئم وباہم کے امتحانات میں 72 طلبہ شریک ہوئے٬ 23 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 15 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قرار دیا گیا۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 52.78 فیصد رہا۔