پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 24 ارب 46 کروڑ 14 لاکھ ڈالر ہو گئے

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:36

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 24 ارب 46 کروڑ 14 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 اکتوبر 2016ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران 24 ارب 46 کروڑ 14 لاکھ ڈالر ہو گئے٬ ان ذخائر میں سے 19 ارب 46 کروڑ 17 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جبکہ 4 ارب 99 کروڑ 97 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 14 اکتوبر 2016ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران پاکستان کے مجموعی ذخائر 96 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 24 ارب 46 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہو گئے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 105 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 19 ارب 46 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔ اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ مرکزی بینک کے ذخائر میں اضافہ پاکستان سکوک بانڈز سے حاصل ہونے والے 1,000 ملین امریکی ڈالر کی رقم کی وجہ سے ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :