لاہور٬ میاں بیوی سمیت 2بچوں کے پرسرار قتل کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ کو مطًمئن نہ کرسکی ٬ مزید تفتیش کا حکم دیدیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2016ء) نواب ٹاون میں میاں بیوی سمیت 2بچوں کے پرسرار قتل پر وزیر اعلیٰ پولیس کی ابتدائی رپورٹ سے مطمئن نہ ہو سکے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 4روز قبل نواب ٹاون کے علاقے میں قتل ہونے والے میاں بیوی اور دو بچوں کے قتل کی تفتیش کرنے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے اہلکار وں کی جانب سے ابتدائی رپورٹ میں گھر کے سربراہ عبدالمالک کو اپنی بیوی اور بچوںکا قاتل قرار دیا گیا تھا اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو رپورٹ بجھوائی گئی تھی کہ عبدلمالک نے اپنی بیوی اور بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی تھی جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے رپورٹ پر مطمئن نہ ہوتے ہوئے مزید تفتیش کا حکم دیا پولیس کے مطابق فائنل پورسٹمارٹم رپورٹ بہت سے شکوک کو دور کر دے گی اور اصل حقائق سامنے آئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :