لاہور ہائیکورٹ کا سزائے موت کی دو قیدیوں کو بری کرنے کا حکم

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کی دو قیدیوں کو بری کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سزائے موت کے قیدی محمد اقبال اور عبدالرزاق کی درخواست پر سماعت کی٬ درخواست گزاروں کی طرف سے عثمان نسیم ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ دونوں قیدیوں کیخلاف تھانہ فیکٹری ایریا لاہور میں محمد یسین کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے کا مقدمہ درج ہے٬ مدعی نے دونوں قیدیوں کو تتیمہ بیان میں نامزد کیا٬ تتیمہ بیان کے بعد ملزموں کی شناخت پریڈ نہیں کی جا سکتی لیکن ٹرائل کورٹ نے صرف شناخت پریڈ کی بنیاد پر دونوں قیدیوں کو موت کی سزا سنائی٬ عثمان نسیم ایڈووکیٹ نے مزید موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں کہ چشم دید شہادت کیس ثابت نہ کر سکے تو صرف برا?مدگی کی بنیاد پر بھی موت کی سزا نہیں سنائی جا سکتی لیکن اس کیس میں یہ اصول بھی استعمال کیا گیا٬ پراسکیوشن کی طرف سے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ درست ہے اور مجرموں کو حقائق کی بنیاد پر ہی سزا سنائی گئی٬ عدالت نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد سزائے موت کے دونوں قیدیوں کو بری کرنے کا حکم دیدیا۔

(بخت گیر)

متعلقہ عنوان :