لاہور ہائیکورٹ٬ چیف سیکرٹری پنجاب سے ماحولیاتی تحفظ کے لئے تین ماہ میں سینٹرل لیبارٹری کے قیام بارے کارکردگی رپورٹ طلب

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب سے ماحولیاتی تحفظ کے لئے تین ماہ میں سینٹرل لیبارٹری کے قیام کے بارے میں کارکردگی رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ کی عدالت میں درخواست گزار زبیر خان نیازی کے وکیل شیراز ذکاء نے بتایا کہ تحفظ ماحولیات قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے سے آبی٬ماحولیاتی اور پانی کی آلودگی میں خوف ناک حد تک اضافہ ہوا ہی. سماعت کے دوران ڈی جی محکمہ تحفظ ماحولیات پیش ہوئے اور بتایا کہ وزیر سیکرٹری پنجاب نے تحفظ ماحولیات کے لیے 158 ملین کی رقم مختص کر دی ہی. ڈی جی نے یقین دہانی کرائی اس رقم سے ماحولیاتی آلودگی سے بچاو کیلئے سینٹرل لیبارٹری قائم کی جائے گی جو تین ماہ میں کام شروع کر دے گی۔

(بخت گیر)

متعلقہ عنوان :