سٹیٹ بنک نے کو ئٹہ کو مہنگا ترین شہر قرار د یا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2016ء) سٹیٹ بنک آف پاکستان نے بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ کو مہنگا ترین شہر قرار دیاہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بنک آف پاکستان نے ماہ ستمبر کا مہنگائی کی شرح جاری کر دی ۔

(جاری ہے)

ملک کے پانچ بڑے شہروں میں مہنگائی میں اضافہ 3.9 فیصد رہی ۔ لاہور اور پشاور میں مہنگائی میں اضافہ 2 فیصد ٬ کراچی 3.4 فیصد اسلام آباد میں 3.8 فیصد جبکہ کوئٹہ میں مہنگائی اضافہ کی شرح 4.1 فیصد کے ساتھ مہنگا ترین شہر قرار دیا ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :