پاکستان اندرونی و بیرونی خطرات میں گھرا ہواہے ٬ پاکستان کا ازلی دشمن بھارت قومی سلامتی کے خلاف ہر سازش اور شاطرانہ چال چل رہاہے ٬ کشمیری آزادی اور حق خود ارادیت کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں ٬ سیاسی محاذ پر کشیدگی ٬ الزام تراشیاں ٬ اخلاقی اقدار سے کم تر رویے عوام میں ہیجانی کیفیت پیدا کر رہے ہیں آئین اور عدلیہ جمہوریت کی حفاظت کے لیے تمام جمہوری قوتوں کو یک آواز بن کر کردار ادا کرنا ہوگا

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا بیان

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سابق ممبر قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ پاکستان اندرونی و بیرونی خطرات میں گھرا ہواہے ٬ پاکستان کا ازلی دشمن بھارت قومی سلامتی کے خلاف ہر سازش اور شاطرانہ چال چل رہاہے ٬ کشمیری آزادی اور حق خود ارادیت کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں جبکہ سیاسی محاذ پر کشیدگی ٬ الزام تراشیاں ٬ اخلاقی اقدار سے کم تر رویے عوام میں ہیجانی کیفیت پیدا کر رہے ہیں ۔

آئین اور عدلیہ جمہوریت کی حفاظت کے لیے تمام جمہوری قوتوں کو یک آواز بن کر کردار ادا کرنا ہوگا ۔ جمعرات کو اپنے بیان میںانہوں نے کہاکہ کراچی میں فساد اور بے یقینی نئے انداز میں پیدا کی جارہی ہے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ پانامہ لیکس ٬ آف شور کمپنیوں اور کرپشن عیان ہو جانے کے بعدعدالتی کمیشن قائم کر دیا جاتا تو ملک آج سیاسی بحران میں مبتلانہ ہوتا ۔

(جاری ہے)

سول اور ملٹری تعلقات کبھی بھی مثالی نہیں رہے لیکن منفی حرکت سول لوگ کریں تو بوٹ اور بندوق کی طاقت حاوی ہو جاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جمہوری اور سیاسی قوتیں ہوش کے ناخن لیں اور سیاسی معاشی اور احتسابی معاملات خود ہی حل کر لیں وگرنہ سب کا نقصان ہوگا اور ملک اور مشکلات میں گھر جائے گا ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی 22-23 /اکتوبر کو پشاور اور 28 تا30 اکتوبر لاہور میں کرپشن سے نجات اور سیاسی بحرانوں کے حل کے لیے قومی ایجنڈے اور روڈ میپ کا اعلان کرے گی ۔

پاکستان کو نظریاتی ٬ معاشی اور انتخابی کرپشن سے نجات کے لیے عوام کی طاقت کو کرپٹ مافیا پر غالب کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی عوامی خدمت ٬ امانت و دیانت اور پارلیمنٹ کے محاذ پر عوام کی امیدوں اور جذبوں کی ترجمان ہے ۔