کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ لائبریری میں اقوام متحدہ کارنرکا قیام

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) اقوام متحدہ کے قیام کے 71ویں سال کی تقریبات کے سلسلے میں یو این انفارمیشن سنیٹر کے تعاون سے کامیٹس انسٹی ٹیوٹ کی سینٹرل لائبریری میں پاکستان میں پہلے اقوام متحدہ کارنر کے قیام کا افتتا ح کیا گیا۔وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل(یواین) عاصم افتخار نے کارنر کا افتتاح کیا جو یو این سسٹمز اور اسکے پارٹنرز کی پبلیکشنز کیلئے حوالے کے مقام کے طور پر کام کریگا۔

کارنر کے ماڈل کا پہلا ڈیزائن سی آئی آئی ٹی آرکیٹیکچراور ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ نے گزشتہ سال تیار کیا تھا۔ملک بھر میں دوسری یونیورسٹیوں اور یو این کے دفاتر میں سوئس ایجنسی برائے ترقی اور تعاون کی اعانت کے ساتھ ایسے ہی یو این کارنر جلد ہی تیار کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سی آئی آئی ٹی کی افتتاحی تقریب میں مقدداعلیٰ عہدیداران جس میں دوسروں کے علاوہ مسٹر راجر کل٬ ڈپٹی ہیڈ آف مشن ٬ سویز ایجنسی ٬ مسٹر بینڈیکٹ ہرزلر٬ ڈپٹی ہیڈ سوئسز ایجنسی برائے ترقی وتعاون اور مسٹر ویٹورہو کماروٹا ڈائریکٹر یواین آئی سی بھی شامل تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے افتخار نے پاکستان میں اقوام متحدہ کے کاموں کی تعریف کی اور کہا کہ عالمی تناظر میں عمل قائم کرنے کیلئے پاکستان کی جانے والی کوششوں کی بھی تعریف کی جانی چاہیے۔ مسٹر کل نے بھی حاضرین سے خطاب کیا اور اعلان کیا کہ مسٹر بینڈیکٹ ہرزلر٬ ڈپٹی ہیڈ سوئسز ایجنسی برائے ترقی وتعاون ملک بھر میں سرکاری یونیورسٹیوں میں قائم کئے جانے والے کانرز کو سپلائز کرے گی۔

مہمانوں نے سی آئی آئی ٹی کی یو این دیوار پر آٹو گراف بھی دئیے ۔ جنہیں طلبہ نے یو این کی اقدار کے پیغامات سے مزین کیا تھا۔مزید17٬پائیدار ترقی کے اہداف کے موضو ع پر طلبہ اور عوام الناس کے درمیان آگاہی بڑھانے اور عالمی ترقی کے پائیدار ایجنڈا2030کے فروغ کیلئے کامیٹس آرٹ گیلری میں پوسٹر نمائش ہوئی ۔ نمائش 24اکتوبر تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :