مو جودہ حکومت کی بہتر پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی کاخاتمہ اور توانائی کی قلت میں کمی ہوئی ٬اس سے سر مایہ کاری اور تجارتی سر گرمیوں میں اضافہ ہوا ہے٬ ملک کی تعمیر و تر قی میں تجارتی برادری کاکر دار انتہائی اہمیت کا حامل ہے

قائم مقام سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کا عوامی اجتماع سے خطاب

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:14

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) قائم مقام سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ مو جودہ حکومت کی بہتر پالیسیوں اور موثر اقدامات کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی کی لعنت اور توانائی کی قلت میں کمی ہوئی ہے جس سے سر مایہ کاری اور تجارتی سر گرمیوں میں اضافہ ہوا ہے ٬ وزیر اعظم محمد نواز شر یف کی قیادت میں موجودہ حکومت ملک سے دہشت گردی٬بیرروز گاری٬ غربت ٬ناخواندگی اور اندھیروں کے خاتمے کے لیے تر جیح بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

وہ جمعرات کو بھارہ کہو اسلا م آباد میں الیکٹرونکس اینڈ فر نیچر ہائوس کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔قائم مقام سپیکر نے کہا کہ ملک کی تعمیر و تر قی میں تجارتی برادری کاکر دار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تجارتی برادری کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے تر جیح بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی سر مایہ کار دوست پالیسیوں کی وجہ سے سر مایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور اس وقت زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند تر ین سطح پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے بجلی کی پیداوار کے کئی منصوبوں پر تر جیح بنیادوں پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے 2018تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہو جائیگا اس موقع پر انہیں بھارہ کہو میں تاجر برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا ۔قائم مقام سپیکر نے بھارہ کہو کی تجارتی برادری کودرپیش مسائل کو حل کر نے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :