ایس ای سی پی نے نان بینکنگ مائیکرو فنانس کمپنیوں کے مسائل کے حل کے لئے انٹر ایکٹوسیشن ترتیب دیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) پچھلے ایک سال سے٬ ایس ای سی پی نے نان بینکنگ مائیکرو فنانس کمپنیوں کے لئے انضباطی فریم ورک پر نظر ثانی کی ہے۔ نان بینکنگ مائیکرو فنانس کمپنیوں کے کاروبار کی انجام دہی میں آسانی اور بہتری کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن میں فیس میں کمی٬ بعض قواعد اور ترامیم سے استثنا وغیرہ شامل ہیں۔

موجودہ انضباطی فریم ورک کے تحت٬ مائیکرو فنانسنگ ایک منضبطہ سرگرمی بن چکی ہے اور مائیکرو فنانس بینکوں کے علاوہ تمام دوسرے اداروں کو ایس ای سی پی سے مائیکرو فنانسنگ کے لئے لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔ ایس ای سی پی نے صنعت کے شرکاء سے ان کی آراء معلوم کے لئے اسلام آباد میں اپنے صدر دفتر میں تبادلہ معلومات کا ایک سیشن ترتیب دیا۔

(جاری ہے)

اس اجلاس کا اصل مقصدنان بینکنگ مائیکرو فنانشل انسٹی ٹیوشنز کو دوران رجسٹریشن/لائسنسنگ پیش آنے والی عملی مشکلات اور لائسنسنگ کے بعد کے مطلوبات پران کی تجاویز معلوم کرنا تھا۔

پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے سی ای او نے اس دور میں کمیشن اور ایس ای سی پی کے چیئرمین کی جانب سے مسلسل حمایت اور رہنمائی فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ شرکاء کی ایک کثیر تعداد نے رپورٹنگ کے مطلوبات کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا تو سپیشلائزڈ کمپنیز ڈویژن کی ٹیم نے وضاحت پیش کر کے ان کی تشویش کو دور کیا۔ سپیشلائزڈ کمپنیز ڈویژن٬ پراسیکیوشن اینڈ لیگل افیئرز ڈپارٹمنٹ اور کارپوریٹائزیشن اینڈ کمپلائنس ڈپارٹمنٹ کے اراکین نے ایس ای سی پی کی نمائندگی کے فرائض سرانجام دئے۔

ان کے علاوہ اکتیس نان بینکنگ مائیکرو فنانشل انسٹی ٹیوشنز کے چوالیس شرکاء کے ساتھ ساتھ پاکستان مائیکرو فنانس نیٹورک کی ٹیم اور سی ای او بھی اس سیشن میں شریک ہوئے۔ایس ای سی پی نے شرکاء کو تمام معاملات میں اپنی مکمل حمایت اور امداد کی یقین دہانی کرائی۔تاہم تمام شرکاء کو یہ بات واضح طور پر بتائی گئی کہ ایس ای سی پی ان نان بینکنگ مائیکرو فنانشل انسٹی ٹیوشنز کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائے گا جو وقت مقرّرہ سے قبل لائسنس حاصل نہیں کریں گے۔

آٹھ مائیکرو فنانشل انسٹی ٹیوشنز کو پہلے ہی لائسنس جاری کر دیا گیا ہے اور سات مائیکرو فنانشل انسٹی ٹیوشنز لائسنسگ کے عمل سے گزر رہے ہیں جبکہ مزید چودہ رجسٹریشن کے مرحلے میں ہیں۔ توقع کی جاتی ہے کہ لائسنسڈ نان بینکنگ مائیکرو فنانس کمپنی سیکٹر ان سہولیات سے فائدہ اٹھا کر ملک میں مائیکرو کاروبار کے فروغ میں مرکزی کردار ادا کرے گا۔( وخ )

متعلقہ عنوان :