Live Updates

عمران خان نے دھرنا میں شرکت کی دعوت نہیں دی ٬ باضابطہ مدعو کیا تو مشاورت سے فیصلہ کرینگے٬ فورتھ شیڈول میں جرائم پیشہ افراد کی بجائے علماکو ڈالا جارہاہے٬ ناروا سلوک ختم نہ ہوا تو سڑکوں پر آئینگے ٬نئے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ قانون کے مطابق کیا جائے

دفاع پاکستان کونسل اورجمعیت علمائے اسلام (س ) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی پریس کانفرنس

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2016ء) دفاع پاکستان کونسل اورجمعیت علمائے اسلام (س ) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ عمران خان نے دھرنا میں شرکت کی دعوت نہیں دی ٬ پی ٹی آئی نے باضابطہ مدعو کیا تو مشاورت سے فیصلہ کرینگے٬ فورتھ شیڈول میں جرائم پیشہ افراد کی بجائے علماکو ڈالا جارہاہے٬ ناروا سلوک ختم نہ ہوا تو سڑکوں پر آئینگے ٬نئے آرمی چیف کا فیصلہ قانون کے مطابق کیا جائے۔

جمعرات کویہاںاسلام آباد میں دفاع پاکستان کونسل کے سربراہی اجلاس کے بعد دیگر رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین دفاع پاکستان کونسل مولانا سمیع الحق نے کہاکہ مختلف علمائے کرام کے شناختی کارڈز بلاک کرنا آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے٬ فورتھ شیڈول میں جرائم پیشہ لوگوں کی بجائے پنجاب میں مذہبی شخصیات کو ڈالا جارہاہے٬ مذہبی سیاسی جماعتوں سے پابندیاں ختم کی جائیں٬ وفاقی حکومت کے ناروا سلوک کیخلاف سڑکوں پر آئینگے٬ عمران خان نے دھرنا میں شرکت کی دعوت نہیں دی اگر پی ٹی آئی نے رابطہ کیا تو مشاورت سے فیصلہ کریںگے۔

(جاری ہے)

مولانا سمیع الحق کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال میں متفقہ خارجہ پالیسی کے ساتھ مستقل وزیر خارجہ کی تعیناتی ضروری ہے٬ افغان مہاجرین کو امریکی خوشنودی کیلئے دشمن بنایا جارہاہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے٬ سی پیک پر قومی اتفاق رائے کیلئے تمام اکائیوں کے تحفظات دور کئے جائیں٬(ع ع)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات