ڈی وی آر ایس کار ریلی کل کینال روڈ پر ہو گی‘ریلی میں لاہور کے 11لائسنس یافتہ کارڈیلر‘ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ایس ایم یو شریک ہوں گے‘پنجاب کو جنوبی ایشیا میں سب سے پہلے ڈیلرز وہیکلز رجسٹریشن سسٹم کے نفاذ کا اعزاز حاصل ہو رہا ہے۔ سلمان صوفی

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:05

ڈی وی آر ایس کار ریلی کل کینال روڈ پر ہو گی‘ریلی میں لاہور کے 11لائسنس ..
لاہور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) ڈیلرز وہیکلز رجسٹریشن سسٹم کے بارے میں عوامی شعور و آگاہی کے لئے ڈی وی آر ایس کار ریلی کل(21اکتوبر) کو سہ پہر 2-00 مزنگ روڈ قرطبہ چوک میں منعقد ہو گی۔ صوبہ پنجاب کو نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیا میں سب سے پہلے ڈیلرز وہیکلز رجسٹریشن سسٹم کے نفاذ کا اعزاز حاصل ہو رہا ہے جس کے تحت شہری گاڑی خریدنے کے بعد ڈیلر سے ہی رجسٹریشن بک اور لائسنس نمبرپلیٹ حاصل کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لا اینڈ آرڈر کے زیراہتمام ڈی وی آر ایس کار ریلی مزنگ روڈ سے شروع ہو کر کینال روڈ پہنچے گی۔ ڈی وی آر ایس کار ریلی میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے علاوہ لاہور شہر کے 11کار ڈیلر شرکت کریں گے۔ ان میں بیگ موٹرز‘ باری موٹرز‘ علی موٹرز‘ علی جان موٹرز‘ سوزوکی کینٹ موٹرز ‘ سٹی کار سنٹر‘ ماسٹر موٹر انجینئرز‘ ہنڈا گیٹ وے‘ ٹیوٹا سہارا موٹر‘ حمزہ ٹرینڈنگ اور الحسن ہنڈا کارڈیلر شامل ہیں۔اس موقع پر سینئر ممبر ایس ایم یو لا اینڈ آرڈر سلمان صوفی‘ صوبائی وزیرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن‘ سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن‘ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور دیگر نمایاں شخصیات بھی شریک ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :