وزیر اعلی پنجاب سے چائنہ فرسٹ میٹالرجیکل گروپ کے وائس چیئرمین کی قیادت میں وفد کی ملاقات٬ واٹر سیکٹر میں سرمایہ کاری پر دلچسپی کا اظہار

سی پیک سے پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کو نئی جہت ملی ہے٬یہ عظیم الشان منصوبہ خطے کی تقدیر بدل دے گا :شہباز شریف پنجاب میں سی پیک کے تحت منصوبوں کی شفافیت اور تیز رفتار ی سے تکمیل پر خوشی ہوئی ہی:وائس چیئرمین چینی گروپ

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:01

لاہور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے چائنہ فرسٹ میٹالرجیکل گروپ کے وائس چیئرمین گا$جزہا$(Mr.

(جاری ہے)

Guo Jizhou)کی قیادت میں وفد نے یہاں ملاقات کی-چینی گروپ نے پنجاب کے واٹر سیکٹر میں سرمایہ کاری پر دلچسپی کا اظہار کیا-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک سے پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کو نئی جہت ملی ہے اورچین پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں قدم سے قدم ملا کر چل رہا ہے -انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان بھر میں منصوبوں پر انتہائی برق رفتاری سے کام جاری ہے - سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل ہونے جا رہے ہیں اوراقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان سمیت پورے خطے کی تقدیر بدل دے گا - وزیراعلی نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں -چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے واٹر سیکٹر کی بہتری کیلئے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہیں-چینی گروپ انڈسٹریل ویسٹ ٹریٹمنٹ ٬ سینی ٹیشن اور سیوریج کی بہتری کیلئے بھی تعاون کا جائزہ لی- وزیر اعلی نے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ٬ کمیٹی چینی سرمایہ کاروں کی تجویز کا جائزہ لیکر قابل عمل سفارشات پیش کرے گی -وائس چیئرمین چینی گروپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی شہباز شریف نے چین اور پاکستان کے مابین دوستی کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کیلئے مثالی کردار ادا کیا ہے -پنجاب میں سی پیک کے تحت منصوبوں کی شفافیت اور تیز رفتار ی سے تکمیل پر خوشی ہوئی ہے - انہوںنے کہا کہ واٹر سیکٹر میں پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کو فروغ دیں گے - صوبائی وزیر ہا$سنگ تنویر اسلم ملک٬ سیکرٹری آبپاشی٬ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات٬چیف ایگزیکٹو آفیسرپنجاب صاف پانی کمپنی٬ کمشنرلاہور ڈویژن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھی-

متعلقہ عنوان :