صوبائی وزراء امداد پتافی اور فیاض علی بٹ کی نثار کھوڑو کو مبارکباد

جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر امداد علی پتافی اور فیاض علی بٹ نے سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو کو پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر فیاض علی بٹ نے کہا کہ نثار احمد کھوڑو پارٹی کے سینئر رہنما ہیں اب ان کی قیادت میں پیپلز پارٹی سندھ میں مزید مضبوط ہوگی جبکہ صوبائی وزیر امداد پتافی نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے فیصلے پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔